حیدرآباد

دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی

تلنگانہ بی جے پی مقننہ پارٹی لیڈر مہیشور ریڈی نے دھان اور باریک چاول کی خریداری میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ مرکز کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ریاست میں دھان کی خریداری میں بے قاعدگیوں کی سی بی آئی جانچ کے لئے خواہش کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی مقننہ پارٹی لیڈر مہیشور ریڈی نے دھان اور باریک چاول کی خریداری میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ مرکز کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ریاست میں دھان کی خریداری میں بے قاعدگیوں کی سی بی آئی جانچ کے لئے خواہش کریں گے۔

متعلقہ خبریں
نقدرقومات، شراب اور دیگر اشیاء کی ضبطی میں تلنگانہ سرفہرست
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
ایم ایل ایزپوچنگ کیس: سی بی آئی کوجانچ روکنے سپریم کورٹ کی زبانی ہدایت
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی بی آئی جانچ کے لئے وزیراعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو مکتوب روانہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی بے قاعدگیوں کی تفصیلات فراہم کریں گے جو ان کے پاس ثبوت کے طور پر موجود ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ اس مسئلہ کی عدالتی تحقیقات کریں یا پھر کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائیں۔

انہوں نے سیول سپلائز کے سینئر عہدیداروں، ملرس، کنٹراکٹرس کے ساتھ سنڈیکیٹ بنانے کا وزیر سیول سپلائز اتم کمارریڈی پر الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ایک پرائیوٹ ہوٹل میں خفیہ اجلاس منعقد کیا گیا تاکہ معاہدہ پر دستخط کئے جائیں تاکہ دھان کی غیرقانونی خریدی کے منافع کی تقسیم ہوسکے۔