بی جے پی یوا مورچہ لیڈر کا قتل
کوتوالی علاقہ بھنگہ کے سمری چکپہانی باشندہ کوٹیدار ماتا پرساد گپتا عرف کریا(30) پر منگل کی دیر رات کچھ لوگوں نے جان لیوا حملہ کردیا تھا جس میں کوٹیدار شدید طور سے زخمی ہوگیا تھا۔

بہرائچ: اترپردیش کے ضلع شراستی کے بھنگہ کوتوالی علاقے میں رنجش کے چلتے بی جے پی یوا مورچہ لیڈر کا تیز دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع نے چہارشنبہ کو بتایا کہ کوتوالی علاقہ بھنگہ کے سمری چکپہانی باشندہ کوٹیدار ماتا پرساد گپتا عرف کریا(30) پر منگل کی دیر رات کچھ لوگوں نے جان لیوا حملہ کردیا تھا جس میں کوٹیدار شدید طور سے زخمی ہوگیا تھا۔
اہل خانہ نے زخمی کو ضلع اسپتال بھنگہ میں داخل کرایا تھا جہاں اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال بہرائچ کے لئے ریفر کردیا تھا۔ اس کے بعد بہرائچ سے بھی اسے ٹراما سنٹر لکھنؤ بھیج دیا گیا۔
اہل خانہ بدھ کو اسے لے کر لکھنؤ جاررہے تھے کہ راستے میں اس کی موت ہوگئی۔ اہل خانہ کی تحریر پر پولیس نے گاؤں کے ہی تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس نے دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہے۔ قتل کی وجہ پرانی رنجش بتائی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی بی جے پی یوا مورچہ کا نائب ضلع صدر تھا۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔