بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین پر عصمت ریزی کا الزام، دہلی عدالت کا سمن
عدالت میں داخل کی گئی درخواست اور مجسٹریٹ کے روبرو 164crpc کے تحت دیئے گئے بیان میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔ پولیس نے عدالت میں رپورٹ داخل کئے گئے اور ایف آئی آر منسوخ کرنے کی گزارش کی ہے۔

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے ایک خاتون کی شکایت پر جس میں عصمت ریزی اور دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے، بی جے پی لیڈر سید شاہنواز حسین کو سمن جاری کیا۔ عدالت نے مبینہ جرم کا نوٹ لیا اور سابق مرکزی وزیر سے کہا کہ وہ 20 اکتوبر کو اس کے روبرو حاضر ہوں۔
جج نے کہا کہ اس عدالت نے منسوخی رپورٹ اور شکایت گزار کی جانب سے داخل کی گئی احتجاجی پٹیشن، تحقیقاتی عہدیدار کی جانب سے احتجاجی پٹیشن کا جواب اور ریکارڈ پر موجود دیگر مواد پر جائزہ لیا اور اس نتیجہ پر پہنچی کے شکایت گزار نے پولیس کو یکساں بیانات دیئے ہیں۔
عدالت میں داخل کی گئی درخواست اور مجسٹریٹ کے روبرو 164crpc کے تحت دیئے گئے بیان میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔ پولیس نے عدالت میں رپورٹ داخل کئے گئے اور ایف آئی آر منسوخ کرنے کی گزارش کی ہے۔
جج نے پولیس کی رپورٹ مسترد کردی اور کہا کہ منسوخی رپورٹ داخل کرنے کے دوران تحقیقاتی عہدیدار کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل ایسے معاملات ہیں جن کا فیصلہ مقدمہ کی کارروائی کے دوران ہوگا۔
اس کے علاوہ عدالت کی رائے کے شکایت گزار کے بیان اور اس کے قابل اعتبار ہونے کا فیصلہ ملزم کی جانب سے مقدمہ کے دوران جوابی جرح کے بعد ہی ہوسکتا ہے۔ جج نے مبینہ جرائم کا نوٹ لیا جو تعزیرات ہند کی دفعہ 376 اور 506 کے تحت مستوجب سزا ہیں۔