جرائم و حادثات

بونال فیسٹیول، دوستوں میں جھگڑا، چاقوزنی میں تین نوجوان زخمی

بونال فیسٹیول کے موقع پر دوستوں کے درمیان جھگڑے کے واقعہ میں تین افرادزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: بونال فیسٹیول کے موقع پر دوستوں کے درمیان جھگڑے کے واقعہ میں تین افرادزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

تفصیلات کے مطابق تارناکہ میں بونال کے موقع پر دوستوں میں معمولی بحث وتکرار نے جھگڑے کی شکل اختیار کرلی جس کے بعد دوستوں کے دوگروپس آپس میں متصادم ہوگئے اورایک دوسرے پر چاقووں سے حملہ کردیا۔

اس حملہ میں تین نوجوان زخمی ہوگئے۔ان کو علاج کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

پولیس نے اس واقعہ کے بعد کشیدگی کو روکنے کے لئے بڑے پیمانہ پر بندوبست کیا تھا۔

a3w
a3w