حیدرآباد

بی جے پی کی رکنیت سازی مہم: پرانے شہر میں ایک لاکھ افراد کو رکن بنانے کا ارادہ

حلقہ اسمبلی چارمینار میں بی جے پی کی رکنیت سازی کی مہم کا آغاز ریاستی کنوینر این رام چندر راؤ نے کیا، جس کا مقصد اقلیتی طبقات کے افراد کو ممبرشپ کارڈ جاری کرنا ہے۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی چارمینار میں بی جے پی کی رکنیت سازی کی مہم کا آغاز ریاستی کنوینر این رام چندر راؤ نے کیا، جس کا مقصد اقلیتی طبقات کے افراد کو ممبرشپ کارڈ جاری کرنا ہے۔ اس اقدام کا مقصد جاریہ رکنیت سازی کی تجدید اور نئے ارکان کی بھرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر میرفراست علی باقری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی واحد جماعت ہے جو اپنے دستور کے مطابق جمہوری اصولوں پر عمل پیرا ہے اور عوام کی توقعات اور خواہشات کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پرانے شہر میں اقلیتی طبقات کے ایک لاکھ افراد کو بی جے پی کا رکن بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کنوینر بی جے پی حیدرآباد کے دیگر قائدین جیسے گیتامورتی، الکامنوج، چندنا جین، پراچی جین، سردارجگدیش سنگھ، جگموہن سنگھ، گرو چرن سنگھ، دیانت علی خان، ایس پروین کمار، آرسریدھریادو، عباس رضا خان نے گلشن باقری، دارالشفاء کالونی میں منعقدہ رکنیت سازی مہم میں شرکت کی۔