ایشیاء

بلاول بھٹو زرداری کا دورہ ہند لاحاصل، لاہور میں ریالی سے عمران خان کا خطاب

پی ٹی آئی سربراہ نے پاکستانی عوام سے کہا کہ وہ مافیا حکمرانوں اور ان کے آقاؤں (فوجی عناصر) کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے ان منصوبوں کے باوجود میں اس ملک کی خاطرسڑکوں پر احتجاج کررہا ہوں۔

لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیاہے کہ آئی ایس آئی کے اعلیٰ عہدیدار میجرجنرل نصیر جنہوں نے انہیں دومرتبہ ہلاک کرنے کی کوشش کی‘سینئر صحافی ارشدشریف کے بیہمانہ قتل میں بھی ملوث ہیں۔ عمران خان نے لاہور میں اپنی بلٹ۔بم پروف گاڑی سے ریالی سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن پر عالمی میڈیا میں ہلچل
پاکستان سیریز سے قبل بنگلہ دیش کو دھکا
لندن اور انڈونیشیا میں ہزاروں افراد کا جنگ روکنے کیلئے مارچ
سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
عمران خان کا پولی گراف ٹسٹ کرانے سے انکار

اس ریالی کا ویڈیولنک کے ذریعہ دیگرشہروں میں ٹیلی کاسٹ کیاگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ انٹرسرویسیس انٹلیجنس(آئی ایس آئی) کے میجرجنرل فیصل نصیر نے انہیں دو مرتبہ ہلاک کرنے کی کوشش کی۔ یہ عہدیدار ٹی وی اینکر ارشدشریف کی ہلاکت میں بھی ملوث ہے۔ اس نے میری پارٹی کے سینیٹراعظم سواتی کو ننگاکرکے ٹارچرکیا۔

ارشدشریف کو جو فوج کے ناقد تھے گذشتہ برس اکتوبر میں کینیا میں ہلاک کردیاگیاتھا۔وہ سیکیوریٹی ایجنسیوں سے دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان چھوڑکرچلے گئے تھے۔ کینیا میں پولیس کے ہاتھوں ارشدشریف کی ہلاکت پر پاکستان میں برہمی کی لہردوڑگئی تھی۔

کینیا کی پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہاتھا کہ 49 سالہ ارشدشریف کو چلتی کار میں شناخت کی غلطی کی وجہ سے گولی ماری گئی۔71 سالہ عمران خان نے پہلے بھی جنرل فیصل نصیر‘ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرداخلہ راناثناء اللہ پر الزام عائد کیاتھا کہ ان تینوں نے صوبہ پنجاب کے وزیرآباد میں گذشتہ برس نومبر میں ان کی جان لینے کی کوشش کی۔

عمران خان نے کہا کہ یہ شخص(جنرل فیصل نصیر) گذشتہ20ماہ سے میری پارٹی والوں پر ظلم ڈھارہاہے لیکن ادارے میں کسی کو بھی اس کی پرواہ نہیں۔ انہوں نے فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر سے بالواسطہ پوچھا کہ وہ اس  آئی ایس آئی عہدیدار کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کررہے ہیں۔

 پی ٹی آئی سربراہ نے پاکستانی عوام سے کہا کہ وہ مافیا حکمرانوں اور ان کے آقاؤں (فوجی عناصر) کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے ان منصوبوں کے باوجود میں اس ملک کی خاطرسڑکوں پر احتجاج کررہا ہوں۔

 آپ کا فرض بنتا ہے کہ میرا ساتھ دیں کیونکہ یہ سیاست نہیں بلکہ جہاد ہے۔ حقیقی آزادی کیلئے لڑائی کبھی بھی سیاست نہیں ہوتی۔ عمران خان نے کہا کہ ان کی پارٹی آئندہ ہفتہ سے 14مئی تک ریالیاں نکالے گی تاکہ پنجاب میں الیکشن کے مطالبہ پرزوردیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی خلاف ورزی کی گئی تو آئین ڈھیر ہوجائے گا۔ اس کا مطلب قانون کی حکمرانی کا خاتمہ اور جنگل راج کی شروعات ہوگا۔ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ برطرف وزیراعظم نے یہ بھی سوال کیاکہ شہبازشریف برطانیہ میں کیاکررہے ہیں۔

شہبازشریف شاہ چارلس سوم اور ملکہ کیمیلا کی تاج پوشی میں شرکت کیلئے برطانیہ گئے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف لندن میں اس لئے ہے کہ وہاں اس کی دولت جمع ہے۔ اس کے بچے بیرونی ممالک میں ہیں۔ یہ ملک شریف خاندان کیلئے صرف ”رولنگ پاس ٹائم“ ہے۔

 عمران خان نے پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کے دورہئ ہند پر بھی تنقید کی اور پوچھا کہ اس دورہ سے کیاحاصل ہوا۔ انہوں نے کہاکہ دنیابھر میں پاکستان کی بے عزتی ہوئی ہے۔ بلاول بھٹوزرداری نے تاہم اپنے دورہ کو کامیاب بتایاکیونکہ انہوں نے ہندوستانی سرزمین پر اپنے ملک کے کیس کی وکالت کی۔

a3w
a3w