شمالی بھارت

بی جے پی اتنی کمزور پہلے کبھی نہ تھی: اکھلیش یادو

بی جے پی کے بعض موجودہ ارکان ِ پارلیمنٹ اور 2 امیدواروں کے لوک سبھا الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے بیچ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کے دن یہ کہتے ہوئے برسراقتدار جماعت پر طنز کیا کہ بی جے پی اتنی کمزور پہلے کبھی نہ تھی۔

لکھنو: بی جے پی کے بعض موجودہ ارکان ِ پارلیمنٹ اور 2 امیدواروں کے لوک سبھا الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے بیچ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کے دن یہ کہتے ہوئے برسراقتدار جماعت پر طنز کیا کہ بی جے پی اتنی کمزور پہلے کبھی نہ تھی۔

متعلقہ خبریں
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
محبت سے محروم لوگ، سرخ رنگ سے چڑتے ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ پر اکھلیش یادو کا طنز
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

ایکس پر ہندی میں پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ کس نے سوچا تھا کہ بی جے پی کے لئے ایسے دن بھی آئیں گے کہ بعض امیدوار کسی نہ کسی بہانہ سے الیکشن لڑنے سے انکار کردیں گے۔ بعض نے کھیل کود کو سیاست سے زیادہ اہم بتایا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ کسی نے ٹکٹ ملنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بی جے پی اتنی کمزور پہلے کبھی نہ تھی۔ بی جے پی والے خودپارٹی سے پلہ جھاڑرہے ہیں۔ گجرات کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر اور سینئر بی جے پی قائد نتن پٹیل نے اتوار کے دن کہا کہ وہ گجرات کے حلقہ لوک سبھا مہسانہ سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے اپنے اس فیصلہ کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

بی جے پی کے امیدوار حلقہ آسنسول نے بھی اپنی امیدواری واپس لے لی۔ چاندنی چوک حلقہ لوک سبھا سے ٹکٹ نہ ملنے پر موجودہ رکن پارلیمنٹ ہرش وردھن نے سرگرم سیاست سے سبکدوشی کا اعلان کردیا۔

بی جے پی کے رکن لوک سبھا حلقہ مشرقی دہلی گوتم گمبھیر نے بھی ہفتہ کے دن پارٹی صدر جے پی نڈا سے کہہ دیا کہ انہیں سیاسی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا جائے تاکہ وہ کرکٹ پر توجہ دے سکیں۔

سابق وزیر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہزاری باغ جینت سنہا نے ہفتہ کے دن کہہ دیا کہ وہ لوک سبھا الیکشن لڑنا نہیں چاہتے۔ وہ ملک میں اور دنیا بھر میں ماحولیات کے تحفظ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔