تلنگانہ

گروپ 1امتحان میں تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے نوجوان کو چھٹواں رینک

ایک مشہور سافٹ ویئر کمپنی میں بھاری تنخواہ والی ملازمت بھی نلگنڈہ ضلع کے مریال گوڑہ سے تعلق رکھنے والے ہر ش وردھن کو مطمئن نہیں کر سکی۔

حیدرآباد: ایک مشہور سافٹ ویئر کمپنی میں بھاری تنخواہ والی ملازمت بھی نلگنڈہ ضلع کے مریال گوڑہ سے تعلق رکھنے والے ہر ش وردھن کو مطمئن نہیں کر سکی۔

متعلقہ خبریں
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

عوامی خدمت کے خواب کے ساتھ، اس نے اپنی پرکشش نوکری کو خیرباد کہا اور یو پی ایس سی سیول سروس کے امتحان کی تیاری شروع کی۔ چار سال کی محنت کے باوجود وہ آخری مراحل تک پہنچ کر کامیاب نہ ہو سکے۔

لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے مقصد پر ڈٹے رہے۔ اسی لگن کے ساتھ انہوں نے تلنگانہ گروپ 1 کے امتحان میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ریاستی سطح پر چھٹواں رینک حاصل کیا۔