جرائم و حادثات

تلنگانہ:شاپنگ سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ۔ جوڑا ہلاک

شاپنگ سے واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں شوہر، بیوی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں پیش آیا۔

حیدرآباد: شاپنگ سے واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں شوہر، بیوی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

پولیس نے بتایا کہ کل شب ضلع کی اکولا۔حیدرآباد قومی شاہراہ 161 پریہ حادثہ پیش آیا۔

ضلع کے بولک پلی گاؤں کی 58سالہ دیومنی اور60سالہ نارائنا کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ نارائنا کا ایک بیٹا کشور حیدرآباد کے نامپلی میں نائب تحصیلدار ہے جبکہ دوسرا بیٹا امریکہ میں مقیم ہے۔

بیٹی شادی شدہ ہے۔ پوتے اور پوتیوں کو لے کر یہ جوڑا منگل کو شاپنگ کے لیے حیدرآباد گیا تھا۔واپسی کے دوران ضلع میدک کے الہ درگ کے قریب ان کی کار پودے لگانے کے لیے کھودے گئے گڑھے میں الٹ گئی۔

اس حادثہ میں دیومنی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ زخمیوں کو جوگی پیٹ سرکاری اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ راستہ میں نارائنا کی موت ہوگئی۔

a3w
a3w