تلنگانہ

آئندہ ہفتہ سے بی جے پی کی انتخابی مہم میں شدت: جی کشن ریڈی

ریاستی بی جے پی صدر جی کشن ریڈی نے بی جے پی کی جانب سے تمام اسمبلی حلقوں میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔

حیدرآباد: ریاستی بی جے پی صدر جی کشن ریڈی نے بی جے پی کی جانب سے تمام اسمبلی حلقوں میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
عدالت میں عدم حاضر بی جے پی قائد پر جج برہم
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام

ان جلسوں میں عوام کو بی آر ایس حکومت کی 9 سالہ غلط کارکردگی اور کانگریس کے عوام کو دھوکہ دینے والے وعدوں سے متعلق واقف کیا جائے گا۔

جی کشن ریڈی آج بی جے پی کے میڈیا سنٹر واقع ہوٹل کا تریہ میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 18 نومبر کو بی جے پی کا منشور جاری کریں گے۔

یہ تقریب شام 6 بجے ہوٹل کا تریہ میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس 1969 کو علحدہ تلنگانہ ریاست قائم نہیں کرسکی تھی۔ اس وقت تحریک میں حصہ لے کر 369 نوجوان شہید ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتے سے بی جے پی کی انتخابی مہم میں شدت پیدا کی جائے گی۔ انتخابی مہم میں وزیراعظم نریندر مودی‘ مرکزی وزراء امیت شاہ‘کی راج ناتھ سنگھ‘ بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا‘ اترپردیش چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے کارکن دیہی علاقوں میں رہنے والے رائے دہندوں سے ملاقات کرکے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جو عوام سے 5 وعدے کئے تھے۔ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ان وعدوں کو فراموش کردیا۔