مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کی برتری برقرار
ادھر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے ریاست میں اقتدار میں واپسی کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے ٹویٹ کیا، "اندھیرا چھٹ گیا ہے، سورج طلوع ہو چکا ہے، کمل کھلنے جارہاہے۔

نئی دہلی: مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کی اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تینوں ریاستوں میں آگے چل رہی ہے جبکہ تلنگانہ میں کانگریس آگے ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق تازہ ترین رجحانات میں بی جے پی مدھیہ پردیش میں 155 اور راجستھان میں 114 سیٹوں پر آگے ہے۔ تلنگانہ میں اپوزیشن کانگریس نے 67 سیٹوں پر اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔ چھتیس گڑھ میں بی جے پی 52 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس 36 سیٹوں پر آگے ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے گنتی کے کئی دور کے بعد بی جے پی کی برتری کے بعد ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی قیادت کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کو دیا اور دعویٰ کیا کہ بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ اگلی حکومت بنائے گی۔
ادھر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے ریاست میں اقتدار میں واپسی کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے ٹویٹ کیا، "اندھیرا چھٹ گیا ہے، سورج طلوع ہو چکا ہے، کمل کھلنے جارہاہے۔
تمام کارکنان گنتی کے اس عمل سے جڑے رہیں کیونکہ بہت جلد ‘بی جے پی آنے والی ہے۔’ دوسری طرف راجستھان میں ہر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔