سائنس

اسپیس ایکس کارگو سائنسی نمونوں کے ساتھ زمین پر لوٹے گا

ناسا کا اسپیس ایکس کارگو خلائی جہاز ہفتہ کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے روانہ ہونے والا ہے، جس میں سائنسی تحقیق کے نمونے اور ہارڈ ویئر نمونے زمین پر لایا جائے گا

لاس اینجلس: ناسا کا اسپیس ایکس کارگو خلائی جہاز ہفتہ کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے روانہ ہونے والا ہے، جس میں سائنسی تحقیق کے نمونے اور ہارڈ ویئر نمونے زمین پر لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
رونالڈو کی ڈائٹ ناسا کے سائنسدان سیٹ کرتے ہیں: رمیز راجہ (ویڈیو)
فواد چوہدری نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دی
عالمی خلائی ایجنسیوں نے چندریان 3 مشن کی کامیابی پر اسرو کو مبارکباد دی

ایجنسی نے بدھ کے روز کہا کہ یہ خلائی جہاز سنیچر کے روز ایسٹرن ٹائم کے مطابق صبح 11:05 بجے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہو گا اور اسٹیشن سے محفوظ فاصلے پر جانے کے لیے اپنے تھرسٹرس کو فائر کرے گا۔

زمین کے مدار میں دوبارہ داخل ہونے کے بعد، خلائی جہاز فلوریڈا کے ساحل پر پیراشوٹ کی مدد سے اترے گا۔

ناسا کے مطابق، کارگو خلائی جہاز سطح زمین پر تقریباً 4,300 پاؤنڈ سامان اور سائنسی نمونے لے کر آئے گا جن سے خلائی اسٹیشن کے مائیکرو گریویٹی ماحول کے بارے میں تجربے فراہم ہوں گے۔

ذریعہ
یو این آئي