دہلی

بی جے پی کی پالیسی کشمیریت کا احترام نہیں کرتی: کھرگے

کانگریس نے پیر کے دن مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر میں الیکشن سپریم کورٹ کی مقررہ تاریخ پر کرادیا جائے۔ پارٹی صدر ملک ارجن کھرگے نے الزام عائد کیا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے تعلق سے بی جے پی کی پالیسی نہ تو ”کشمیریت“ کا احترام کرتی ہے اور نہ ”جمہوریت“ برقرار رکھتی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے پیر کے دن مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر میں الیکشن سپریم کورٹ کی مقررہ تاریخ پر کرادیا جائے۔ پارٹی صدر ملک ارجن کھرگے نے الزام عائد کیا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے تعلق سے بی جے پی کی پالیسی نہ تو ”کشمیریت“ کا احترام کرتی ہے اور نہ ”جمہوریت“ برقرار رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
لداخ میں 26پٹرولنگ پوائنٹس ہاتھ سے نکل گئے : کانگریس
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
جنوبی کشمیر سے آج رکن پارلیمنٹ بھی چھینا جا رہا ہے:محبوبہ مفتی

انہوں نے دفعہ 370 کی برخواستگی اور ریاست جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیرانتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں باٹنے کے 5 سال مکمل ہونے پر یہ ریمارکس کئے۔

کانگریس صدر نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ مودی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ دفعہ 370 کی برخواستگی سے جموں و کشمیر کو ہندوستان میں پوری طرح ضم کرنے، معاشی ترقی، علاقہ کی ترقی اور دہشت گردی و علیحدگی پسندی کی روک تھام میں مدد ملے گی، تاہم حقیقت اِس کے بالکل برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2019ء سے 683ہلاکت خیز دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں 258سیکوریٹی ملازمین نے شہادت پائی اور 170شہریوں کی جانیں گئیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ غور طلب ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کے بعد جموں میں 25دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں 15فوجیوں کی جانیں گئیں اور 27زخمی ہوئے۔

گزشتہ 5 سال میں کشمیری پنڈتوں کو چن چن کر ہلاک کرنا عام ہوگیا۔ جموں و کشمیر میں 65فیصد سرکاری نوکریاں سال 2019ء سے مخلوعہ ہیں۔ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح 10فیصد ہے۔ نئی صنعتی پالیسی 2021ء متعارف کرانے کے باوجود صرف 3فیصد سرمایہ کاری ہوئی۔