مشرق وسطیٰ

آنکھوں کی رنگت پر ناراض شوہر نے شادی کے اگلے ہی دن بیوی کو طلاق دیدی

خاتون کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی کی آنکھیں سبز ہیں لہٰذا بیوی سے ہونے والی اولاد بھی سبز آنکھوں کی مالک ہوگی، یہی وجہ ہے کہ بیوی کو طلاق دے دی۔

قاہرہ: مصر میں شوہر نے شادی کی اگلی صبح ہی عجیب و غریب وجہ کی بنیاد پر نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی۔ العربیہ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تعلق رکھتی ہیں اور قانون کی طالب علم ہیں۔

متعلقہ خبریں
خلوت سے پہلے طلاق ہوگئی تو کتنا مہر واجب ہے ؟
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
نواب محمد خورشید جاہ بہادر پائیگاہ کی پڑپوتی کی امریکہ میں شادی
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ

قاہرہ کی فیملی کورٹ میں متاثرہ خاتون کی وکیل نے واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ شادی کی اگلی صبح ہی خاتون کے شوہر نے ان کی آنکھوں کی رنگت کو وجہ بناکر ان سے جھگڑنا شروع کردیا کیوں کہ شادی کے بعد دلہن نے کانٹیکٹ لینز اتاردیے تھے جس کے بعد شوہر کو پتہ چل گیا کہ ان کی بیوی کی آنکھوں کا اصلی رنگ سبز ہے۔

رپورٹ کے مطابق جھگڑا ختم کرنے کیلئے بیوی نے شوہر کو بتانے کی کوشش کی کہ وہ آنکھوں کی بینائی کمزور ہونے کی وجہ سے ہر وقت کانٹیکٹ لینز کا استعمال کرتی ہے اور سوتے وقت ہی اتارتی ہے لیکن شوہر کی ناراضگی کے آگے سب بے سود رہا۔

دوسر ی جانب خاتون کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی کی آنکھیں سبز ہیں لہٰذا بیوی سے ہونے والی اولاد بھی سبز آنکھوں کی مالک ہوگی، یہی وجہ ہے کہ بیوی کو طلاق دے دی۔

a3w
a3w