تلنگانہ

مکہ مکرمہ میں داخل ہونے تلگو یو ٹیوبر کے دعویٰ کے بعد تنازعہ

ایک تلگو یو ٹیوبر کے اس دعویٰ پر کہ وہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مکہ شریف (سعودی عرب) کا دورہ کرچکا ہے‘ ایک نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: ایک تلگو یو ٹیوبر کے اس دعویٰ پر کہ وہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مکہ شریف (سعودی عرب) کا دورہ کرچکا ہے‘ ایک نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس کے دعویٰ کے خلاف انٹرنیٹ صارفین کا ایک گوشہ سعودی قوانین کی خلاف ورزی پر اس یوٹیوبر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کررہا ہے۔

دنیا کے کسی بھی غیر مسلم کو مسجد الحرام میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔ یو ٹیوبر روی پربھو نے حالیہ دنوں لائیو چاٹ کے دوران مکہ شریف میں داخل ہونے دعویٰ کیاتھا حتیٰ کہ اُس نے اپنے موبائل فون پر اپنے دعویٰ سے مربوط ایک تصویر بھی دکھائی جس میں وہ مقدس ترین مسجد الحرام کے قریب کھڑا دست دعا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک اور ویڈیو کلپ میں ٹراویلر (مسافر) نے انکشاف کیا کہ مکہ شریف کے داخلہ مقام پر اسے قرآن مجیدکی چند آیات سنانے کی ہدایت دی گئی جبکہ میں نے آیات سنادی جس کے بعد اسے جانے کی اجازت دے دی گئی‘ تاہم یوٹیوبر کے اس دعویٰ سے ایک نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے چونکہ انٹرنیٹ کے چند صارفین نے روی کی اس حرکت پر سوال اٹھائے ہیں بلکہ سعودی عرب کے عہدیداروں سے اس یوٹیوبر کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

تنازعہ پیدا ہونے کے بعد روی پربھو نے اپنے دورہ مکہ شریف کے بارے میں کسی سوال کا جوا ب دینا بند کردیا ہے۔ سوشیل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران ٹراویلر نے مکہ مکرمہ سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔ انٹرنیٹ کے چند صارفین نے اس یوٹیوبر کے اقدام کو نامناسب اور غیرقانونی قرار دیا۔

ان صارفین میں سے ایک نے کہا کہ اسے(روی پربھو) 8 تا 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ خلاف قانون مکہ شریف میں داخل ہونے پر اسے سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔ ٹیوٹرپر ایک صارف نے سعودی عرب کے عہدیداروں کو ٹیاگ کرتے ہوئے ان سے روی پربھو کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جس نے مبینہ طور پر مسلمان ہونے کا فرضی صداقت نامہ (سرٹیفکیٹ) استعمال کرتے ہوئے روی پربھونے مکہ شریف میں داخل ہوا۔

انہوں نے ٹراویلر روی کا ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں ازخود روی نے مکہ شریف کا دورہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روی پربھو ٹراویلر‘ جو ایک تلگو یوٹیوب چیانل چلاتا ہے‘ کے 6 لاکھ کے قریب سبس کرائبرس ہیں۔ اُس نے دعویٰ کیا کہ وہ تلگو کا پہلا یوٹیوبر ہے جس نے مکہ شریف میں داخل ہوا ہے۔

ایک اسرائیل جرنلسٹ کے جنہوں نے مکہ شریف میں داخل ہونے کا دعویٰ کیا تھا‘ انکشاف کے چند دنوں بعد تلگو یوٹیوب کا یہ دعویٰ سامنے آیا ہے‘ گل ٹامری جو چیانل 13 سے وابستہ تھا‘ نے سعودی عرب کے قانون کے برخلاف کام کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میں داخل ہوا تھا۔

اس کے سفر میں مدد پہونچانے پر سعودی حکام نے ایک مقامی فردکو گرفتار کرلیا۔ انڈین امریکن روی پربھو تلگو یوٹیوبر سیاح ہیں‘ انہوں نے اپنے یوٹیوب چیانل پر اپنے مختلف بیرونی ممالک کے دورہ کے سفر سے متعلق ویڈیوز کو پوسٹ کیاہے۔ روی نے ادعا کیا کہ وہ اب تک 187 ممالک کا دورہ کرچکا ہیں۔