دہلی

بی جے پی کی نفرت کی سیاست نے منی پور کو جلادیا:راہول گاندھی

راہول گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کی وجہ سے زائداز 40 دن سے منی پور جل رہا ہے۔ 100 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس کی نفرت کی سیاست نے منی پور کو جلادیا ہے اور تشدد کے چکر کو روکنے کیلئے ایک کل جماعتی وفد کو روانہ کیا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
مرکز نے دیہی ترقی کیلئے اے پی کو بھاری فنڈس جاری کئے
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
کنگنا کی کوئی تعلیمی لیاقت نہیں: گل
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا

راہول گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کی وجہ سے زائداز 40 دن سے منی پور جل رہا ہے۔ 100 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم نے ہندوستان کو ناکام کردیا ہے اور پوری طرح خاموش ہیں۔

ایک کل جماعتی وفد کو ریاست کو بھیجا جانا چاہئے تاکہ تشدد کے چکر کو ختم کیا جاسکے اور امن وامان بحال کیا جاسکے۔ آئیے نفرت کا بازار بند کریں اور منی پور میں ہر دل میں ایک محبت کی دکان کھولیں۔

 کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی شمال مشرقی ریاست کی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کہ عوام کی حفاظت و سلامتی اور بحالی امن کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں یہ انتہائی مایوس کن ہیں۔