آندھراپردیش
بالاکرشنا کی سالگرہ، چندرابابو اور دیگر کی مبارکباد
چندرابابو نا ئیڈو نے ان کو صحت مند اور خوشگوار زندگی کی نیک خواہشات پیش کیں، جبکہ لوکیش نے ''سلور اسکرین کے لیجنڈ'' اور ''پوالٹیکل اسکرین پر ان سٹاپابل'' کے القابات سے سراہا۔

حیدرآباد: تلگوفلموں کے مشہور اداکار و ہندو پورم کے ایم ایل اے ننداموری بالاکرشنا کی سالگرہ پر وزیراعلیٰ چندرابابو نا ئیڈو، نائب وزیراعلی پون کلیان اور وزیر نارا لوکیش کے بشمول وزراء نے سوشل میڈیا پر مبارکباد پیش کی۔
چندرابابو نا ئیڈو نے ان کو صحت مند اور خوشگوار زندگی کی نیک خواہشات پیش کیں، جبکہ لوکیش نے ”سلور اسکرین کے لیجنڈ” اور ”پوالٹیکل اسکرین پر ان سٹاپابل” کے القابات سے سراہا۔
پون کلیان نے ان کے تاریخی، لوک اور دیوی کرداروں کو سراہا اور ہندوپورم کی ترقی میں ان کے رول کی ستائش کی۔