دہلی

بی جے پی کا سنکلپ پتر ایک دکھاوا: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا “بابا صاحب کا آئین ہندوستان کی روح ہے۔ ہمارا آئین ملک کے کروڑوں لوگوں کو عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے۔ آئین عام لوگوں کو جمہوریت کے مرکز میں رکھتا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی نے اتوار کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ’سنکلپ پتر‘ ایک دکھاوا ہے اور اصل منشور’ سمویدھان بدلو پتر‘ ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا
تکوگوڑہ میں کانگریس کا جلسہ، منشور کی اجرائی، کھرگے، راہول، پرینکاگاندھی کی شرکت متوقع
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا

گاندھی نے آج یہاں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ گلی گلی، ایک ریاست سے دوسری ریاست بی جے پی لیڈر اور بی جے پی امیدوار ’سمویدھان بدلو پتر‘ لے کر گھوم رہے ہیں اور اپنی تقاریر میں بابا صاحب کے آئین کو بدلنے کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ یہ تمام ملک دشمن، سماج دشمن، جمہوریت مخالف سازشیں بی جے پی پہلے نیچے سے شروع کرتی ہے۔ شروع میں اعلیٰ لیڈر عوام کے سامنے آئین کی قسمیں کھائیں گے لیکن رات میں آئین کو ختم کرنے کا اسکرپٹ لکھیں گے۔ بعد میں مکمل اقتدار حاصل کرنے کے بعد آئین پر حملہ کریں گے۔

گاندھی نے کہا “بابا صاحب کا آئین ہندوستان کی روح ہے۔ ہمارا آئین ملک کے کروڑوں لوگوں کو عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے۔ آئین عام لوگوں کو جمہوریت کے مرکز میں رکھتا ہے۔

اس لیے سب کو متحد ہو کر بی جے پی کے ’سمودھان بدلو مشن‘ کو مسترد کرناہوگا اور دو ٹوک الفاظ میں کہنا پڑے گا کہ ملک آئین سے چلے گا اور ہم سب مل کر آئین کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کو شکست دیں گے۔

a3w
a3w