تلنگانہ

تکوگوڑہ میں کانگریس کا جلسہ، منشور کی اجرائی، کھرگے، راہول، پرینکاگاندھی کی شرکت متوقع

چیف منسٹر وصدر تلنگانہ پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی نے شہر کے نواحی علاقہ تکوگوڑہ میں 6 اپریل بروز ہفتہ منعقدشدنی کانگریس کے جلسہ عام کی تیاریوں اور انتظامات کاجائزہ لیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر وصدر تلنگانہ پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی نے شہر کے نواحی علاقہ تکوگوڑہ میں 6 اپریل بروز ہفتہ منعقدشدنی کانگریس کے جلسہ عام کی تیاریوں اور انتظامات کاجائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
رائے بریلی کے لوگوں کو سونپ رہی ہوں اپنا بیٹا : سونیا گاندھی (ویڈیو)

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے وزراء اور کانگریس کے سینئر قائدین کے ساتھ تکوگوڑہ کا دورہ کرتے ہوئے جلسہ عام کے انتظامات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے پارٹی قائدین اور دیگر انچارجس سے خواہش کی کہ وہ تال میل کے ذریعہ بہتر انتظامات کریں اور اس جلسہ عام کو کامیاب بنائیں۔

دریں اثناء ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ نے شہر کے مضافاتی علاقہ تکوگوڑہ پہنچ کر 6اپریل کو منعقد شدنی جن یاترا سبھا کے انتظامات‘ تیاریوں کا معائنہ کیا۔بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھٹی وکرامارکہ نے کہاکہ کل ہند کانگریس کمیٹی کے قائدین نے تلنگانہ کوایک ماڈل ریاست کے طورپرانتخاب کرتے ہوئے پارٹی کے قومی منشور کا تکوگوڑہ سے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تکوگوڑہ کا یہ جلسہ عام جس میں 10 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے ایک تاریخ ساز جلسہ عام ہوگا جس میں صدر اے آئی سی سی ملکارجن کھرگے‘ راہول گاندھی‘ پرنیکاگاندھی کے علاوہ دیگر مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی قیادت اورنگرانی میں جلسہ عام کی کامیابی کے لئے وسیع ترانتظامات تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ بھٹی وکرامارکہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تاریخ ساز جلسہ عام میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔