حیدرآباد
حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں کامیابی پر بی جے پی کی خصوصی توجہ
موجودہ ایم ایل اے ماگنٹی گوپی ناتھ کی اچانک موت کے بعد اس حلقہ میں ضمنی انتخاب ناگزیر ہو گیا ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ریاست کی 8 نشستیں جیتنے والی بی جے پی اب جوبلی ہلز کو بھی اپنے کھاتے میں شامل کرنے کے لیے سرگرم ہو گئی ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ پر بی جے پی نے خصوصی توجہ مرکوز کر لی ہے۔ پارٹی کا عزم ہے کہ آئندہ ہونے والے ضمنی انتخاب میں یہ نشست ہر حال میں جیتی جائے۔
موجودہ ایم ایل اے ماگنٹی گوپی ناتھ کی اچانک موت کے بعد اس حلقہ میں ضمنی انتخاب ناگزیر ہو گیا ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ریاست کی 8 نشستیں جیتنے والی بی جے پی اب جوبلی ہلز کو بھی اپنے کھاتے میں شامل کرنے کے لیے سرگرم ہو گئی ہے۔
بی جے پی ریاستی صدر این۔ رام چندر راؤ نے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کی نگرانی کے لیے پانچ رکنی کمیٹی کا اعلان کیا۔ اس میں ایم ایل سی پائل شنکر، ایم پی رگھونندن راؤ، سابق ایم پی موہن راؤ، سابق ایم ایل اے سی رام چندر ریڈی اور سابق صدر بی جے پی حیدرآباد سنٹرل ضلع ڈاکٹر گوتم راؤ کو شامل کیا گیا ہے۔