مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 4 مئی کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

1799- ریاست میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کا انتقال۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 4 مئی کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1767- مشہور شاعر اور کرناٹک موسیقی کے موسیقار تیاگراج کی پیدائش۔

1780- امریکن اکیڈمی آف آرٹس اینڈ سائنسز کا قیام۔

1799- ریاست میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کا انتقال۔

1846- امریکی ریاست مشی گن میں سزائے موت ختم کر دی گئی۔

1854- ہندوستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ سرکاری طور پر جاری کیا گیا۔

1896- لندن ڈیلی میل کا پہلا ایڈیشن شائع ہوا۔

1897- فرانس کے پیرس مارکیٹ میں آگ لگنے سے تقریباً 200 افراد ہلاک ہو گئے۔

1905- ہندوستان کی پہلی خاتون جج انا چنڈی کی پیدائش۔

1924- پیرس میں آٹھویں اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوا۔

1935- پنجابی نامورمصنفہ دلیپ کور ٹوانہ کی پیدائش۔

1945- جرمن فوج نے نیدرلینڈ، ڈنمارک اور ناروے میں ہتھیار ڈال دیے۔

1957 – ہندوستانی مورخ ہیم چندر رائے چودھری کا انتقال۔

1959- پہلے گریمی ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا۔

1979- محترمہ مارگریٹ تھیچر برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔

1980- کول مائنس ڈے کا اعلان کیا گیا۔

1980- زمبابوے کے رہنما رابرٹ موگابے نے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور وہ پہلے سیاہ فام صدر بن گئے۔

1983- چین نے ایٹمی تجربہ کیا۔

1989- امریکی خلائی جہاز ایف ٹی ایس-30 لانچ کیا گیا۔

1994- قاہرہ میں اسرائیل اور فلسطینی رہنماؤں کی طرف سے فلسطینی خود مختاری سے متعلق ایک تاریخی معاہدے پر دستخط۔

1999- زیر زمین بارودی سرنگوں کی پیداوار پر پابندی کے لیے اوٹاوا معاہدے کے تمام دستخط کنندگان کا پہلا اجلاس ماپوتو (موزمبیق) میں شروع ہوا۔

2003- میکسیکو کی اینا گویرا نے 35.30 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ گراں پری 300 میٹر ریس میں عالمی ریکارڈ بنایا۔

2007- گلوبل وارمنگ پر اجلاس بنکاک میں اختتام پذیر ہوا۔

2008- پبلک سیکٹر کی کمپنی ‘سیل’ نے خود کو انڈین اسٹیل الائنس سے الگ کر لیا۔

2008- مشہور طبلہ نواز پنڈت کشن مہاراج کی موت۔