آندھراپردیش
طوفان موچہ، جاریہ ہفتہ آندھراپردیش سے ٹکرائے گا۔محکمہ موسمیات کا انتباہ
حیدرآباد: طوفان موچہ، تیزی کے ساتھ آندھراپردیش کی سمت پیشقدمی کررہا ہے جو جاریہ سال کا پہلا طوفان ہے۔
![طوفان موچہ، جاریہ ہفتہ آندھراپردیش سے ٹکرائے گا۔محکمہ موسمیات کا انتباہ](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2023/05/CYCLON-MOCHA-780x470.jpg)
حیدرآباد: طوفان موچہ، تیزی کے ساتھ آندھراپردیش کی سمت پیشقدمی کررہا ہے جو جاریہ سال کا پہلا طوفان ہے۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آندھراپردیش میں جاریہ ماہ شدید بارش ہوسکتی ہے کیونکہ طوفان موچہ امکان ہے کہ 6 مئی کو جنوب مغر ب خلیج بنگال میں بنے گااور 7 مئی کو امکان ہے کہ ہوا کے کم دباو کا علاقہ بنے گا۔
8 مئی کو وسطی خلیج بنگال کی سمت پیشقدمی کرتے ہوئے یہ سمندری طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ صورتحال پر نظررکھی جارہی ہے۔
اس طوفان کے پیش نظر آندھراپردیش میں شدید بارش کاامکان ہے۔
کسانوں کو مشورہ دیاگیا کہ وہ احتیاط کریں اور اپنی زرعی و باغبانی کی فصلوں کا تحفظ کریں۔
a3w