تعلیم و روزگار

رات کے کھانے میں بلیڈ(Laser Blade)، عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج (ویڈیوز)

عثمانیہ یونیورسٹی (او یو) کے طلبہ کے ایک گروپ نے یہاں ان کے ہاسٹل میس میں انہیں فراہم کردہ کری (سالن) میں بلیڈ (ریزر) پائی جانے کے بعد شدید احتجاج کیا جبکہ یونیورسٹی حکام نے اس معاملہ کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

حیدرآباد۔12 مارچ(پی ٹی آئی) عثمانیہ یونیورسٹی (او یو) کے طلبہ کے ایک گروپ نے یہاں ان کے ہاسٹل میس میں انہیں فراہم کردہ کری (سالن) میں بلیڈ (ریزر) پائی جانے کے بعد شدید احتجاج کیا جبکہ یونیورسٹی حکام نے اس معاملہ کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

متعلقہ خبریں
عثمانیہ یونیورسٹی: یو جی سی NET کے ذریعہ پی ایچ ڈی میں داخلے
جامعہ عثمانیہ کے 84 ویں کونووکیشن میں مولانا مفتی سید احمد غوری نقشبندی کو عربی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا
ڈاکٹر رحمت اللہ خان سروانی کو مکینیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا
مقبول حسین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری
سیدہ مریم غزالہ کو عربی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری

نیو گوداوری ہاسٹل کے طلبہ منگل کی رات، کیمپس میں فوڈ کنٹینر (برتن) کے ساتھ کیمپس میں جمع ہوگئے اور انصاف کا مطالبہ کرنے لگے۔ احتجاجی طلبہ، واپس چانسلر سے اس معاملہ پر اظہار خیال کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

طلبہ کے مطابق ہاسٹل میں رات کے کھانے میں جو انہیں سربراہ کیا گیا تھا، بلیڈ نکلی۔ اس معاملہ کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ یونیورسٹی حکام نے چہارشنبہ کے روز یہ بات کہی۔

اے بی وی پی کے قائد نے دعویٰ کیا کہ طلبہ کو دئیے جانے والے کھانوں میں کپڑے، چوڑیوں کے تکڑے، اور دھاگے پائے جاتے ہیں۔ قبل ازیں میس ورکرس نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہیں ہوگا مگر اس کے بعد بھی یہ واقعات پیش آرہے ہیں۔

مسلسل شکایتوں کے باوجود یونیورسٹی حکام نے ورکرس کے خلاف سخت، کارروائی نہیں کی ہے۔ احتجاجیوں نے دھرنا کے دوران علامت کے طور پر کری کا برتن اٹھائے ہوئے تھے۔