یوروپ

سوئس پارلیمنٹ میں دھماکو مادہ کے ساتھ مشتبہ شخص گرفتار

سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کرنے کے بعد پارلیمنٹ اور متعلقہ دفاتر کو خالی کرا لیا۔

برن: سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کرنے کے بعد پارلیمنٹ اور متعلقہ دفاتر کو خالی کرا لیا۔

متعلقہ خبریں
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
سعودی عرب میں آتش بازی کے سامان کی تیاری اور کاروبار جرم
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط

برن پولیس نے منگل کو ایک بیان میں کہاکہ "کل دوپہر وفاقی سیکورٹی اہلکاروں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے جنوبی دروازے پر بلٹ پروف جیکٹ اور ہولسٹر پہنے ایک شخص کو دیکھا۔” بلٹ پروف جیکٹ کے اندر چھپائے گئے دھماکہ خیز مواد کا پتہ چلا۔”پولیس نے اپنے بیان میں دھماکہ خیز مواد کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور اس کا مقصد معلوم نہیں ہے۔ اس کی جسمانی اور ذہنی صحت کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ مشتبہ شخص کے پاس سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کی خبر کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت اور آس پاس کی سڑکوں کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا گیا۔

سیکیورٹی ٹیم، فائر بریگیڈ اور ڈی مائننگ ماہرین نے جائے واقع پر پہنچ کر دھماکہ خیز مواد کو قبضے میں لے لیا اور ناخوشگوار واقعہ سے بچا لیا۔ اس دوران مشتبہ شخص کی گاڑی کو بھی چیک کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں کوئی خطرناک مواد نہ ملنے پر حفاظتی اقدامات ہٹا دیے گئے۔ سوئٹزرلینڈ میں انتہا پسندانہ تشدد کے بہت کم واقعات ہوتے ہیں، لیکن وفاقی پولیس باقاعدگی سے خطرے سے خبردار کرتی ہے۔