تعلیم و روزگار

عثمانیہ یونیورسٹی: یو جی سی NET کے ذریعہ پی ایچ ڈی میں داخلے

عثمانیہ یونیورسٹی جو ملک کی قدیم یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے، نئی پی ایچ ڈی میں ایڈمیشن کے لئے داخلہ ٹسٹ منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایچ ڈی پروگرامس میں داخلہ کے خواہشمند امیدواروں کو اب یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے تحت منعقد شدنی نیشنل ایلجبلیٹی ٹسٹ (این ای ٹی) کوالیفائی کرنا ہوگا۔

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی جو ملک کی قدیم یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے، نئی پی ایچ ڈی میں ایڈمیشن کے لئے داخلہ ٹسٹ منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایچ ڈی پروگرامس میں داخلہ کے خواہشمند امیدواروں کو اب یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے تحت منعقد شدنی نیشنل ایلجبلیٹی ٹسٹ (این ای ٹی) کوالیفائی کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
سیدہ مریم غزالہ کو عربی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری
مانو میں پی ایچ ڈی و پیشہ ورانہ کورسز میں داخلے، تاریخ میں توسیع
یو جی نیٹ۔24 کیلئے درخواستوں کے ادخال کا آغاز
عثمانیہ یونیورسٹی میں نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول
سعید بازہر کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

یو جی سی کی جانب سے یونیورسٹیوں کو جاری کردہ نوٹس کے بعد عثمانیہ یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لئے ٹسٹ منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جاری کردہ نوٹس میں یو جی سی نے یونیورسٹیوں سے کہا کہ وہ صرف این ای ٹی (NET) میں محصلہ نشانات (اسکور) کی اساس پر امیدواروں کو پی ایچ ڈی میں داخلہ دیں۔ یو جی سی کی ہدایات کے مطابق پی ایچ ڈی میں داخلے صرف نیٹ (NET) کے اسکور کے ذریعہ سے ہی دیئے جائیں گے۔ داخلوں کے لئے پی ایچ ڈی myz انٹرنس ٹسٹ منعقد نہیں کیا جائے گا۔

یونیورسٹی نے زمرہI جے آر ایف کے تحت پی ایچ ڈی داخلے پہلے ہی شروع کردیئے ہیں۔ رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی پی لکشمی نارائنہ نے یہ بات کہی۔ یو جی سی نے تین زمروں میں جون سے NET اہلیت کے اعلان کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلے زمرہ میں امیدوار جے آر ایف اور پی ایچ ڈی میں داخلہ کے ساتھ اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدہ پر تقررات کے اہل رہیں گے۔

زمرہ دو م میں امیدواروں کو جے آر ایف کے بغیر پی ایچ ڈی میں داخلہ دیا جائے گا اور یہ امیدوار اسسٹنٹ پروفیسر کے تقرر کے لئے اہل رہیں گے جبکہ تیسرے زمرہ کے تحت امیدوار جے آر ایف اور اسسٹنٹ پروفیسر کے بغیر صرف پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لئے اہل رہیں گے۔

a3w
a3w