کرناٹک

شوہر نے بیوی کی انگلی کاٹ کر کھا لی، کیس درج

لڑائی کے دوران مبینہ طور پر اپنی بیوی کی انگلی کاٹنے اور اسے نگلنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، پولیس نے جمعرات کو بتایا۔

بنگلورو: لڑائی کے دوران مبینہ طور پر اپنی بیوی کی انگلی کاٹنے اور اسے نگلنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، پولیس نے جمعرات کو بتایا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کو شکایات کی کوئی پروا نہیں: کمارا سوامی
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
ماں کو موت کے گھاٹ اتار کر 17سالہ لڑکے کی پولیس کو خودسپردگی

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون نے شہر کے کوننا کونٹے پولیس اسٹیشن میں شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 28 جولائی کو پیش آیا۔

پولیس نے ملزم شوہر وجے کمار کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

پشپا کی شادی 23 سال قبل وجے کمار سے ہوئی تھی۔

شادی کے بعد سے ملزم اپنی بیوی کو جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔جب تشدد حد شے بڑھ گیا تو پشپا گھر سے نکل گئی اور الگ رہنے لگی۔

28 جولائی کو وجے کمار نے پشپا کے گھر جا کر جھگڑا کیا۔ شکایت میں بتایا گیا کہ بحث کی گرمی میں اس نے اس کی ایک انگلی کاٹ کر کھا لی۔

ملزم نے اس کی بیوی کو مارنے کی دھمکی بھی دی۔

واقعے کے بعد خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور تفتیش جاری ہے۔