حیدرآباد

حیدرآباد کے راجندرنگر میں لاش پائی گئی

مقامی افراد نے کہا کہ بار بار ہونے والے یہ واقعات خوف اور عدم تحفظ کا باعث بنے ہیں۔انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ رات کے وقت پٹرولنگ اور سیکیورٹی اقدامات کو میں اضافہ کیاجائے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے راجندر نگر میں بنگلورو نیشنل ہائی وے کی سروس روڈ کے قریب ایک لاش خون میں لت پت پڑی ہوئی ملی۔

متعلقہ خبریں
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
قدیم کیس میں ملے پلی قیصر گرفتار
تیز رفتاری یا لاپرواہی؟ راجندر نگر حادثے میں خاتون کی جان چلی گئی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب


لاش زرعی یونیورسٹی کے قریب پھینکی گئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مقتول کا گلا تیز دھار ہتھیار سے کاٹا گیا تھا جو ایک وحشیانہ حملے کی نشاندہی کرتی ہے۔


عہدیداروں کو شبہ ہے کہ یہ قتل کہیں اور کیا گیا اور بعد ازاں لاش اس مقام پر پھینکی گئی۔ شواہد اکٹھا کرنے کے لیے فارنسک اور کلوز ٹیم کو موقع پر طلب کیاگیا۔


یہ واقعہ راجندر نگر اور آس پاس کے علاقوں میں جاری تشدد کے واقعات کے درمیان پیش آیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ پیر کو میلاردیوپلی میں ایک اور قتل کی کوشش کی گئی جسے مبینہ طور پر سپاری قتل کا معاملہ کہا جا رہا ہے۔


مقامی افراد نے کہا کہ بار بار ہونے والے یہ واقعات خوف اور عدم تحفظ کا باعث بنے ہیں۔انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ رات کے وقت پٹرولنگ اور سیکیورٹی اقدامات کو میں اضافہ کیاجائے۔


راجندر نگر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کی شناخت اور حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغازکردیا۔