بالی ووڈ اسٹار گووندا ہاسپٹل سے ڈسچارج، مداحوں کا شکریہ ادا کیا
گووندا نے کہا کہ میں آپ سب کی مہربانیوں اور آشیرواد کی وجہ سے بالکل ٹھیک ہوں۔ دعاؤں کے لئے سب کا شکریہ، خاص طور پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لیے اتنی دعا کی۔
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار گووندا کو آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ گووندا یکم اکتوبر کی صبح 5 بجے کہیں جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ جب وہ اپنا لائسنسی ریوالور صاف کر رہے تھے تو اتفاق سے گولی چل گئی جو ان کے گھٹنے میں لگی۔ واقعہ کے وقت وہ اپنے جوہو گھر میں اکیلے تھے۔
انہیں کریٹیکیئر اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔ اب تین دن کے بعد گووندا کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اسپتال سے باہر آتے ہوئے گووندا نے میڈیا سے بات کی اور دعاؤں کے لئے سب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔
گووندا نے کہا کہ میں آپ سب کی مہربانیوں اور آشیرواد کی وجہ سے بالکل ٹھیک ہوں۔ دعاؤں کے لئے سب کا شکریہ، خاص طور پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لیے اتنی دعا کی۔ میں ان کی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔