حیدرآباد

ایکس گریشیاء کا مطالبہ، امجداللہ خاں خالد سے نمائندگی

موصوالہ اطلاع کے بموجب بھوانی نگر، تالاب کٹہ کے محمدواحد علی دوحہ قطر میں گزشتہ 5سال سے مقیم تھے اور وہ آل سفائرکمپنی میں پلمبنرکی حیثیت سے ملازم تھے۔

حیدرآباد: دوحہ، قطر میں الیکٹرک شاک سے انتقال ہوئے متوفی کے ورثاء کوابھی تک ایکس گریشیا نہیں دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
جلسہ کی منسوخی کے لئے پولیس ذمہ دار۔ امجد اللہ خاں کا الزام
ایم بی ٹی کا جلسہ رحمۃ للعٰلمینﷺ، گدی نشین اجمیر شریف مہمان خصوصی ہوں گے
ٹرین حادثہ، اے پی مہلوکین کے ورثا کو فی کس10لاکھ روپے ایگس گریشیا

موصوالہ اطلاع کے بموجب بھوانی نگر، تالاب کٹہ کے محمدواحد علی دوحہ قطر میں گزشتہ 5سال سے مقیم تھے اور وہ آل سفائرکمپنی میں پلمبنرکی حیثیت سے ملازم تھے۔

12اپریل 2022 کوان کے دوستوں کے ذریعہ معلوم ہواتھا کہ محمدواحدعلی کا الیکٹرک شاک لگنے سے انتقال ہوگیاہے۔

اس سلسلہ میں محمدواحدعلی کے والد محمد طاہر علی نے مجلس بچاؤ تحریک قائد امجداللہ خاں خالد سے ملاقات کی‘محمدطاہر علی نے ایک لیٹر ہندوستان کے وزیر خارجہ کولکھا کہ کمپنی سے ایکس گریشیا دلایا جائے۔

a3w
a3w