شمال مشرق

منی پور کے سابق چیف منسٹر کے مکان پر بم حملہ، معمر عورت ہلاک

منی پور کے ضلع بشنوپور کے ایک رہائشی علاقہ موئرنگ میں جمعہ کی دوپہر مشتبہ عسکریت پسندوں کے بم حملہ میں ایک عمررسیدہ عورت ہلاک اور دیگر 5 افراد زخمی ہوگئے۔

امپھال: منی پور کے ضلع بشنوپور کے ایک رہائشی علاقہ موئرنگ میں جمعہ کی دوپہر مشتبہ عسکریت پسندوں کے بم حملہ میں ایک عمررسیدہ عورت ہلاک اور دیگر 5 افراد زخمی ہوگئے۔

راکٹ سابق چیف منسٹر میرمبم کوئرنگ کی رہائش گاہ کے کمپاؤنڈ میں گرا۔ جمعہ کے دن یہ دوسرا راکٹ حملہ تھا۔

ایک عہدیدار نے کہا کہ عمررسیدہ عوررت کمپاؤنڈ میں مذہبی رسومات کی تیاری میں تھی کہ بم پھٹ پڑا اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگئی۔ دھماکہ میں 5 دیگر افراد بشمول ایک 13 سالہ لڑکی زخمی ہوئے۔

راکٹ آئی این اے ہیڈکوارٹر سے تقریباً 2 کیلو میٹر دور گرپڑا۔ 14 اپریل 1944 کو آزاد ہند فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شوکت علی نے سپریم کمانڈر نیتاجی سبھاش چندر بوس کی رہنمائی میں موئرنگ میں پہلی مرتبہ ہندوستانی سرزمین پر آزاد ہند کا ترنگا لہرایا تھا۔

a3w
a3w