آندھراپردیش

اننت پور ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایل ٹی ٹی ای کے نام سے بم کی دھمکی والے ای میل سے سنسنی

آندھراپردیش کے سری ستیہ سائی ضلع کے حدود کے اننت پور ڈسٹرکٹ کورٹ میں منگل کی صبح اس وقت شدید افراتفری اور تناؤ پھیل گیا جب عدالت کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی۔ یہ دھمکی چئنئی سے ایل ٹی ٹی ای کے نام سے ایک ای میل کے ذریعہ دی گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سری ستیہ سائی ضلع کے حدود کے اننت پور ڈسٹرکٹ کورٹ میں منگل کی صبح اس وقت شدید افراتفری اور تناؤ پھیل گیا جب عدالت کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی۔ یہ دھمکی چئنئی سے ایل ٹی ٹی ای کے نام سے ایک ای میل کے ذریعہ دی گئی۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈی آئی جی اننت پور رینج کا تبادلہ
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
آکاسا ایر کے طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا


تفصیلات کے مطابق آج صبح جیسے ہی عدالت کی کارروائی شروع ہوئی حکام کو آفیشل ای میل آئی ڈی پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عدالت کے احاطہ میں بم نصب کر دیئے گئے ہیں جو کچھ ہی دیر میں پھٹ جائیں گے۔

ای میل دیکھتے ہی عملہ نے فوری طور پر اعلیٰ حکام اور پولیس کو اطلاع دی۔ بم کی خبر پھیلتے ہی کمرہ عدالت میں موجود وکلاء اور عملہ اپنی جان بچانے کے لئے باہر کی طرف نکل گیا جس سے کورٹ کامپلکس میں افراتفری مچ گئی اور تمام عدالتی کارروائیاں روک دی گئیں۔


اطلاع ملتے ہی ٹو ٹاؤن پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے پورے عدالت کے احاطہ، ریکارڈ رومس اور پارکنگ ایریا کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی۔

سائبر کرائم پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ ای میل کہاں سے بھیجی گئی اور اس کے پیچھے کن عناصر کا ہاتھ ہے۔ ابتدائی طور پر اسے کسی کی شرارت بھی قرار دیا جا رہا ہے تاہم پولیس ہر پہلو سے جانچ کر رہی ہے۔