دہلی

بم کی دھمکی‘ روسی طیارہ کی دہلی ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

طیارہ کی جانچ میں کچھ بھی نہیں پایاگیا۔ اسے دور ٹھہرادیا گیا۔ ایک عہدیدار نے بتایاکہ جمعرات کی رات لگ بھگ 11 بجے آئی جی آئی کنٹرول روم سوشیل میڈیا سائٹ پر مسیج آیاتھا کہ آئی جی آئی ایرپورٹ آنے والی روسی پرواز میں بم رکھاگیا ہے۔

نئی دہلی: ماسکو سے آرہے ایک طیارہ نے بم کے خطرہ کی وجہ سے جمعہ کے دن قومی دارالحکومت میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ روسی ایرلائن ایروفلوٹ کی پرواز ایس یو 232 نے کل رات 2:48 بجے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ میں لینڈنگ کی۔ مسافرین اور عملہ کو بہ حفاظت طیارہ سے اتاراگیا۔

پولیس کے بموجب سنٹرل انڈسٹریل سیکیوریٹی فورس(سی آئی ایس ایف) کو جمعرات کی رات ای میل میں کسی نے خبردار کیاتھا کہ طیارہ میں بم رکھاگیا ہے۔ فلائٹ کی لینڈنگ کے فوری بعد386 مسافرین اور14 ارکان عملہ کو فوری طیارہ سے اتاراگیا۔

طیارہ کی جانچ میں کچھ بھی نہیں پایاگیا۔ اسے دور ٹھہرادیا گیا۔ ایک عہدیدار نے بتایاکہ جمعرات کی رات لگ بھگ 11 بجے آئی جی آئی کنٹرول روم سوشیل میڈیا سائٹ پر مسیج آیاتھا کہ آئی جی آئی ایرپورٹ آنے والی روسی پرواز میں بم رکھاگیا ہے۔

پرواز نے 2:48 بجے بہ حفاظت لینڈنگ کی۔ بوئنگ 777 طیارہ کی لینڈنگ کے لئے مکمل ایمرجنسی کا اعلان کیاگیاتھا۔ گذشتہ چند ہفتوں میں طیارہ میں بم کی دھمکی کے 2 واقعات پیش آچکے ہیں۔