دہلی

دہلی ہائی کورٹ میں بم کی دھمکی افواہ ثابت ہوئی

دہلی ہائی کورٹ کو ای میل کے ذریعے دھمکی ملی تھی کہ احاطے میں تین بم رکھے گئے ہیں اور یہ دوپہر دو بجے تک پھٹ سکتے ہیں۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر عدالت کو خالی کرایا اور پورے احاطے کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران کہیں سے کوئی دھماکہ خیز مواد یا بم نہیں ملا۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ میں جمعہ کی صبح بم کی دھمکی ملنے کے بعد پورے احاطے میں مکمل تلاشی لی گئی، جو کہ افواہ ثابت ہوئی۔

متعلقہ خبریں
دہلی ایرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع، نوجوان گرفتار
آکاسا ایر کے طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع
جامعہ ملیہ اسلامیہ سی ایس کوچنگ اکیڈیمی میں او بی سی داخلہ کا مسئلہ
25پروازوں میں بم کی اطلاع
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی

دہلی ہائی کورٹ کو ای میل کے ذریعے دھمکی ملی تھی کہ احاطے میں تین بم رکھے گئے ہیں اور یہ دوپہر دو بجے تک پھٹ سکتے ہیں۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر عدالت کو خالی کرایا اور پورے احاطے کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران کہیں سے کوئی دھماکہ خیز مواد یا بم نہیں ملا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، یہ میل آج صبح 8:38 بجے ”کنیموزی تھیودیا” کے نام سے دہلی ہائی کورٹ کے آفیشل ای میل آئی ڈی پر بھیجی گئی تھی۔ میل میں پاکستان اور تمل ناڈو کے دہشت گردوں کے روابط کے بارے میں بتایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ عدالت میں ججوں کے کمروں اوراحاطے میں بم رکھے گئے ہیں۔

ای میل موصول ہوتے ہی ہائی کورٹ انتظامیہ نے فوری طور پر الرٹ جاری کرتے ہوئے دہلی پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ، اسپیشل سیل اور سائبر سیل کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تحقیقات کی۔

عدالت میں موجود ججوں، وکلاء اور دیگر لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور پورے احاطے کو خالی کرا لیا گیا۔

اس دوران عدالت کے اطراف بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔