دہلی

سجن کمار کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد

سماعت کے دوران جسٹس کول نے سابق رکن پارلیمنٹ کی جانب سے پیش ہورہے سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار سے کہا کہ عرضی گزار سنگین جرم کا مجرم ہے اور ان کے لئے سپر وی آئی پی مریض کی سہولت کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے منسلک معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے سابق کانگریس لیڈر سجن کمار کی عبوری ضمانت کی عرضی مسترد کردی  سجن کمار نے عدالت سے طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس اے ایم سندریش کی بینچ نے یہ کہتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت کی عرضی مسترد کردی کہ عرضی گزار کی صحت مستحکم ہے اور اس میں بہتری ہو رہی ہے۔

a3w
a3w