مہاراشٹرا

انڈیگو طیارہ میں بم کی دھمکی، ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق طیارے میں کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔ آخری اطلاع ملنے پر پرواز کے لیے کلیئرنس کا انتظار کیا جا رہا تھا۔انڈیگو نے چنئی-ممبئی فلائٹ پر مبینہ بم کی دھمکی کی تصدیق کی ہے۔

ممبئی: بم کی دھمکی کے بعد چنئی سے ممبئی آنے والی انڈیگو کی پرواز کی ہفتہ کو ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ انڈیگو کی پرواز 6E-5314 کے لیے مکمل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا، جب چنئی-ممبئی روٹ پر اڑان بھرنے کے بعد پائلٹ نے ممبئی اے ٹی سی کو جہاز میں مبینہ بم کے خطرے کے بارے میں مطلع کیا۔

متعلقہ خبریں
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
پرواز سے قبل ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش، مسافر گرفتار
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
طیارے میں حیاتیاتی خطرہ، یونائٹڈ ایئر لائنز کی ہنگامی لینڈنگ
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش

انہوں نے کہا کہ آج صبح 8.45 بجے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافروں کو سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے طیارے سے اتار دیا گیا۔ تمام مسافروں کے بحفاظت اترنے کے بعد طیارے کا مکمل معائنہ کیا گیا۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق طیارے میں کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔ آخری اطلاع ملنے پر پرواز کے لیے کلیئرنس کا انتظار کیا جا رہا تھا۔انڈیگو نے چنئی-ممبئی فلائٹ پر مبینہ بم کی دھمکی کی تصدیق کی ہے۔

انڈیگو کے طیارے میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے دہلی- وارانسی فلائٹ پر بھی ایسی ہی دھمکی ملی تھی، لیکن تلاشی کے دوران کچھ نہیں ملا تھا۔