بھارت

ممبئی ہائی کورٹ کی فضائی آلودگی پر سخت برہمی

عدالت نے تجویز دی کہ میونسپل کمشنر کو اس وقت تک تنخواہ نہ دی جائے جب تک عدالت اجازت نہ دے۔

ممبئی: ممبئی ہائی کورٹ نے جمعہ کو بمبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) اور پڑوسی نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن (این ایم ایم سی) پر فضائی آلودگی کم کرنے کے اقدامات مؤثر طور پر نافذ نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور عدم تعمیل کی صورت میں اعلیٰ شہری حکام کی تنخواہیں روکنے کی وارننگ دی۔

متعلقہ خبریں
دہلی میں فضائی آلودگی، اسکول 18 نومبر تک بند رہیں گے
چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری
نوی ممبئی میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں اسکول وین ڈرائیور گرفتار
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
سائی بابا کی رہائی کے خلاف حکومت مہاراشٹرا کی اپیل مسترد

ایک ’’سوموٹو‘‘ عوامی مفاد کی عرضی (پی آئی ایل) کی سماعت کے دوران دو رکنی بنچ نے کہا کہ این ایم ایم سی نے عدالت کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی اور عدم تعمیل کی ہے۔ عدالت نے تجویز دی کہ میونسپل کمشنر کو اس وقت تک تنخواہ نہ دی جائے جب تک عدالت اجازت نہ دے۔

چیف جسٹس مسٹر چندرشیکھر اور جسٹس سمن شیام کی بنچ نے وضاحت کی کہ فی الحال فوری طور پر تنخواہیں روکنے کا حکم نہیں دیا جا رہا، یہ صرف ایک تجویز ہے۔

بنچ نے دونوں کارپوریشنز کے وکیلوں سے کہاکہ “ہم نے جو ریکارڈ کیا ہے اسے واپس نہیں لیں گے۔ ہم آپ کے خلاف یہ رکھتے ہیں کہ ہم این ایم ایم سی کمشنر اور بی ایم سی کمشنر کی تنخواہیں روک دیں گے۔ یہ صرف ایک تجویز ہے، فی الفور نہیں روک رہے ہیں۔”

عدالت نے زور دیا کہ فضائی معیار بہتر بنانے کے اقدامات فوری طور پر کیے جائیں اور کہا کہ حکام بھی کسی اجنبی دنیا میں نہیں رہتے: “آپ بھی اجنبی دنیا میں نہیں رہ رہے۔ ہم سب ایک ہی ہوا میں سانس لے رہے ہیں۔”

2023 عدالت نے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر ازخود نوٹس لیا تھا اور شہری اداروں و دیگر حکام کو آلودگی کم کرنے کے لیے متعدد ہدایات جاری کی تھیں۔