حیدرآباد

عیدگاہ میرعالم کے راستوں کی عدم صفائی، جگہ جگہ گندہ پانی کا بہاؤ

عیدالفطر کیلئے اب جبکہ دوتین روز باقی رہ گئے ہیں عیدگاہ میرعالم جہاں نماز عید ادا کرنے لاکھوں مسلمان آتے ہیں عیدگاہ جانے والی سڑکوں کی صفائی ومرمت کا کام تاحال شروع نہیں کیا گیا۔

حیدرآباد: عیدالفطر کیلئے اب جبکہ دوتین روز باقی رہ گئے ہیں عیدگاہ میرعالم جہاں نماز عید ادا کرنے لاکھوں مسلمان آتے ہیں عیدگاہ جانے والی سڑکوں کی صفائی ومرمت کا کام تاحال شروع نہیں کیا گیا۔

سڑکوں پر جگہ جگہ گندگی، کچرے کے انبار ا ور گندہ پانی سڑک پر بہہ رہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے اس کی صفائی کیلئے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اس مصروف ترین سڑک سے 24 گھنٹے ٹریفک گزرتی ہے۔

عوامی نمائندے اور بلدی عہدیدار بھی اس سڑک سے گزرتے ہیں لیکن کسی نے بھی ان سڑکوں کی صفائی اور مرمت کیلئے توجہ نہیں دی جس کے نتیجہ میں عوام کو سخت مشکلات سے گزرنا پڑرہا ہے۔ اس سڑک پر زوپارک تا آرام گھر فلائی اوور کی تعمیر کا کام جاری ہے جس کیلئے جگہ جگہ کھدوائی کی جارہی ہے۔

کئی جگہ سے کھدائی کا کام ادھورا چھوڑدیا گیا ہے۔ بارش کا پانی ا ن گڑھوں میں جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مچھروں کی افزائش ہو گئی ہے۔ اب جبکہ لوگ عیدگاہ میر عالم پر نماز عید ادا کرنے کیلئے اس راستہ سے گزریں گے تو انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے وسیع تر ا نتظامات کی ضرورت ہے۔

عیدگاہ چوراہے پر سخت دھوپ میں نماز ادا کرنے والوں کیلئے شامیانوں کی بھی ضرورت ہے کیونکہ مصلیوں کی صفیں عیدگاہ کے اندرونی وبیرونی حصہ کو پارکرکے عیدگاہ چوراہے، تاڑبن، میر عالم فلٹر اور زوپارک تک پہنچ جاتی ہیں۔

اس کیلئے وقف بورڈ اور جی ایچ ایم سی کی جانب سے وسیع تر انتظامات کی ضرورت ہے۔ چیرمین وقف بورڈ کو چاہئے کہ وہ عیدگاہ میرعالم کا اور اطراف واکناف کی سڑکوں کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کریں اور متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں کو طلب کرتے ہوئے سڑکوں کی صفائی اور مرمت کے کاموں کو فوری شروع کرنے کی ہدایت دیں۔

a3w
a3w