حیدرآباد
حیدرآباد میں پب میں باونسرس پر حملہ
پولیس کے مطابق پب میں رقمی ادائیگی کے معاملہ پر بحث شروع ہوئی جس کے بعد گاہکوں نے اپنے بعض ساتھیوں کو وہاں طلب کیااور تمام نے مل کر اسٹاف اور باؤنسرس پر حملہ کر دیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ مادھا پور کے ایک پب میں جھگڑے کے بعد گاہکوں کے ایک گروپ نے باؤنسرس پر حملہ کر دیا۔
یہ واقعہ پانچ روز قبل پیش آیا تھا لیکن منگل کو منظر عام پر آیا۔
پولیس کے مطابق پب میں رقمی ادائیگی کے معاملہ پر بحث شروع ہوئی جس کے بعد گاہکوں نے اپنے بعض ساتھیوں کو وہاں طلب کیااور تمام نے مل کر اسٹاف اور باؤنسرس پر حملہ کر دیا۔
اس واقعہ میں چار باؤنسرس زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین کی نشاندہی کر لی ہے۔