کھیل

باکسر نکہت زرین نے ڈی ایس پی کا جائزہ حاصل کرلیا

نکہت نے اسپیشل پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر نے کہا کہ عظیم باکسر نے جائننگ رپورٹ میرے حوالہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نکہت کی شاندار کامیابیاں پورے تلنگانہ کے لئے تحریک ہے۔ انھیں امید ہے کہ وہ ریاست کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔

حیدرآباد: ہندوستان کی ممتاز باکسر نکہت زرین جنھیں دوبارہ عالمی باکسنگ چمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، نے چہارشنبہ کے روز تلنگانہ کے محکمہ پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔حکومت تلنگانہ نے نکہت کی شاندار کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حالیہ دنوں انھیں ڈی ایس پی کے عہدہ پر تقرر کے احکام جاری کئے تھے۔

متعلقہ خبریں
نکہت زرین کیلئے 2 کروڑ روپئے دینے چیف منسٹر کا اعلان
سیتا اکا کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، سائبر کرائم پولیس میں کیس درج
وجئے شانتی، انتخابی مہم ومنصوبہ بندی کمیٹی، کی چیف کوآرڈینٹر مقرر
تلنگانہ میں سائبر کرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ
ویمنس باکسنگ چمپئن شپ: نکہت زرین، لولینا بورگوہین، دوڑ میں سب سے آگے

 نکہت نے تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر جتیندر سے ملاقات کی اور انھیں جائننگ رپورٹ حوالہ کی۔ ڈی جی پی نے ان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہمیں دوبار کی عالمی باکسر چمپئن‘ اولمپک، اتھیلیٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے فخر ہورہا ہے۔

 نکہت نے اسپیشل پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر نے کہا کہ عظیم باکسر نے جائننگ رپورٹ میرے حوالہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نکہت کی شاندار کامیابیاں پورے تلنگانہ کے لئے تحریک ہے۔ انھیں امید ہے کہ وہ ریاست کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔

 نظام آباد کی رہنے والی نکہت زرین، دو مرتبہ عالمی باکسنگ چمپئن شپ جیت چکی ہیں اور وہ دولت مشترکہ کے کھیلوں میں سونے کا تمغہ اور ایشین گیمس میں برانز میڈل جیت چکی ہیں۔

انہوں نے حالیہ پیرس اولمپیک میں بھی شرکت کی تھی۔ حکومت تلنگانہ نے قبل ازیں نکہت کو ڈی ایس پی (اسپیشل پولیس) کے عہدہ پر تقرر کے احکام جاری کئے تھے۔ اس سلسلہ میں نکہت زرین نے آج ڈی جی پی کو جائننگ رپورٹ پیش کی ہے۔