امریکہ و کینیڈا

بریکنگ نیوز: ڈونالڈ ٹرمپ گرفتار

گرفتاری کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ کا مگ شاٹ بھی لے لیا گیا ہے جس طرح عام ملزمین کا لیا جاتا ہے۔ ٹرمپ کا قد چھ فٹ تین انچ (1.9 میٹر)، وزن 215 پاؤنڈ (97 کلوگرام) اور بالوں کا رنگ سنہرا کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

اٹلانٹا: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو 2020 کے انتخابی نتائج کو الٹنے کی کوشش کرنے کے الزام میں جمعرات کو جارجیا میں گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی

شیرف کے دفتر کے شائع کردہ ریکارڈ کے مطابق 30 منٹ سے بھی کم عرصے تک جاری رہنے والے ایک مختصر سیشن کے دوران 77 سالہ ٹرمپ پر اٹلانٹا کی فلٹن کاؤنٹی جیل میں 13 الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ کا مگ شاٹ بھی لے لیا گیا ہے جس طرح عام ملزمین کا لیا جاتا ہے۔ ٹرمپ کا قد چھ فٹ تین انچ (1.9 میٹر)، وزن 215 پاؤنڈ (97 کلوگرام) اور بالوں کا رنگ سنہرا کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

ارب پتی سابق امریکی صدر پر اپریل سے لے کر اب تک چار بار مجرمانہ فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ اس دوران وہ متعدد عدالتوں میں پیش ہوتے رہے جس کے نتیجہ میں وائٹ ہاؤس تک دوبارہ پہنچنے میں ان کوششوں کو دھکا پہنچا ہے۔

نیو جرسی گولف کلب سے اٹلانٹا کی پرواز میں سوار ہونے کے لئے روانہ ہونے سے کچھ دیر پہلے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹس میں، ٹرمپ نے کہا کہ انھیں ’’دھاندلی اور چوری شدہ الیکشن‘‘ کو چیلنج کرنے کی جرات رکھنے پر گرفتار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ میں ایک اور افسوسناک دن ہے۔

ٹرمپ اس سال اپنی پچھلی گرفتاریوں کے دوران مگ شاٹ لینے سے بچنے میں کامیاب رہے۔ نیو یارک میں ایک پورن اسٹار کو پیسے دینے کے الزام میں، فلوریڈا میں اعلیٰ خفیہ سرکاری دستاویزات کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے الزام میں اور واشنگٹن میں 2020 کی انتخابی ناکامی اور جوبائیڈن کو وائٹ ہاؤس حوالہ کرنے سے روکنے کے لئے امریکی کانگریس کی عمارت میں ہوئی گڑبڑ پر بھی انہیں مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔ تاہم وہ ان معاملات میں گرفتاریوں سے کسی طرح بچ نکلے۔

لیکن فلٹن کاؤنٹی کے شیرف پیٹ لیبٹ نے کہا کہ جارجیا میں معیاری طریقہ کار یہ ہے کہ بانڈ (ضمانت) پر رہا ہونے سے پہلے مدعا علیہ کی تصویر لی جائے جو ٹرمپ کے کیس میں دو لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ بانڈ کی ادائیگی کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

ٹرمپ تاریخ کے پہلے امریکی صدر ہیں جنہیں مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔

a3w
a3w