شمالی بھارت

قربانی کی تصاویر، سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، اڈوائزری جاری

اسلامک سنٹر آف انڈیا لکھنو نے اڈوائزری جاری کرتے ہوئے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ عیدالاضحی پر قربانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں تاکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔

لکھنو: اسلامک سنٹر آف انڈیا لکھنو نے اڈوائزری جاری کرتے ہوئے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ عیدالاضحی پر قربانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں تاکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔

متعلقہ خبریں
مسجد یکمنارہ اکبری گیٹ لکھنؤ میں تذکرۂ شہدائے کرام جلسوں کے اختتام پر جلسۂ اظہار تشکّر کا انعقاد
گورنر مکہ کا پرامن ماحول میں مناسک حج پر اطمینان کا اظہار
مسلمانوں کو اب سوچ سمجھ کر موقع دے گی بی ایس پی:مایاوتی
سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم

ملک میں بقرعید 29 جون کو منائی جائے گی۔ صدرنشین اسلامک سنٹر آف انڈیا مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ مسلم فرقہ کو یقینی بنانا ہوگا کہ صرف ان جانوروں کی قربانی دی جائے جن پر کوئی قانونی پابندی نہ ہو۔

صفائی یقینی بنائی جائے اور قربانی کی تصاویر یا ویڈیو نہ تو بنائی جائے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر شیئر کی جائے۔ مولانا نے کہا کہ قربانی کھلی جگہ‘ سڑک کے کنارے یا پبلک پلیس پر نہ کی جائے۔ قربانی کے بعد فضلہ سڑکوں پر یا عام مقامات پر نہ پھینکا جائے بلکہ اسے بلدیہ کے کوڑادان میں ڈالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دوسروں کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا چاہئے۔ قربانی کا گوشت اچھی طرح پیاکنگ کے بعد ہی بانٹا جائے۔ ایک تہائی گوشت غریبوں اور ضرورت مندوں میں ضرور تقسیم کیا جائے۔

a3w
a3w