مشرق وسطیٰ

بریکنگ نیوز: اسرائیل اور حماس کا جنگ بندی معاہدے پر اتفاق : رپورٹ

اسرائیل اور حماس نے ایک تاریخی جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد غزہ کی جنگ کے اختتام کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔

غزہ: اسرائیل اور حماس نے ایک تاریخی جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد غزہ کی جنگ کے اختتام کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔ یہ معاہدہ امریکہ کی حمایت سے مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے کئی مہینوں کے مذاکرات کے بعد طے پایا ہے۔ معاہدہ 20 جنوری کو امریکی منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے عین قبل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
ایران عالمِ اسلام کی پہلی دفاعی لائن ہے صیہونی صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا

اطلاعات کے مطابق معاہدہ دونوں فریقوں کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کے فلسطینی قیدیوں کے تبادلے پر مبنی ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں ممکنہ طور پر 15 ماہ سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے، جس نے مشرق وسطیٰ کو انتشار میں مبتلا کر رکھا تھا۔

معاہدے میں چھ ہفتے کی ابتدائی جنگ بندی کا مرحلہ، اسرائیلی افواج کا بتدریج انخلا، حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیل کے زیر حراست فلسطینیوں کی رہائی شامل ہے۔

اس معاہدے کے نتیجے میں نہ صرف جنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے بلکہ اس کے ذریع مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کی ایک نئی راہ بھی کھل سکتی ہے۔ عالمی برادری کی نظریں اس معاہدے کی کامیابی پر مرکوز ہیں۔