بریکنگ نیوز: مولانا طارق جمیل کے فرزند عاصم جمیل کا گولی لگنے سے انتقال
ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کے فرزند عاصم جمیل کا گولی لگنے کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔
حیدرآباد: ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کے فرزند عاصم جمیل کا گولی لگنے کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔
آر پی او ملتان سہیل نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی ہے اور اس سلسلہ میں مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ عاصم جمیل کے اوپر کسی نے فائرنگ کی جبکہ بعض اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے خودکشی کرلی۔ پولیس تحقیقات کے بعد ہی ان کی موت کی اصل وجہ کا علم ہوسکے گا۔
اسی دوران مولانا طارق جمیل کے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹویٹر) پر عاصم جمیل کے انتقال کیی تصدیق کردی گئی ہے۔
ایک ایکس پوسٹ میں مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ آج تلمبہ میں ان کے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔ یہ ایک حادثاتی موت ہے جس نے ماحول کو سوگوار بنا دیا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔