برکس پارلیمانی فورم کے اعلامیے میں دہشت گردی کی سخت مذمت
اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے گئے افراد اور تنظیموں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
نئی دہلی : برکس پارلیمانی فورم نے دنیا بھر میں دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ کی جانب سے نامزد دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ 12ویں برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں اتفاق رائے سے منظور کی گئی قرارداد کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ یہ فورم دنیا میں امن، ترقی اور تعاون کی ایک مضبوط آواز بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں دہشت گردی کی سخت مذمت کی گئی ہے اور اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے گئے افراد اور تنظیموں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
مسٹر برلا نے کہا کہ اعلامیے میں ڈیجیٹل صنعت کاری کو جامع بنانے اور ممالک کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت کی ممانعت کا بھی پُرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔
مسٹر برلا نے اختتامی تقریب میں برکس پارلیمانی فورم کی صدارت چین کے سپرد کی۔