حیدرآباد

شادی سے ایک دن پہلے دلہن کو دھوکہ، دولہا دوسری لڑکی کے ساتھ فرار

یہ خبر ملتے ہی دلہن کے ارکان خاندان انصاف کے لئے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔ ان کا الزام ہے کہ دلہا اور اس کے والدین مکان کو تالہ لگا کر فرار ہو گئے ہیں۔ متاثرہ خاندان نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

حیدرآباد: شادی سے ایک دن پہلے دلہن کو دھوکہ دیتے ہوئے دلہا دوسری لڑکی کے ساتھ فرارہوگیا۔یہ انوکھاواقعہ تلنگانہ کے کریم نگرضلع کے رنگا پور گاؤں میں یش آیا۔

متعلقہ خبریں
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق، رنگا پور سے تعلق رکھنے والے مدھوکر ریڈی حیدرآباد میں ایک سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرتا ہے۔

اس کی شادی اسی منڈل کی ایک لڑکی سے طے پائی تھی اور گذشتہ روزشادی کی تقریب ایک شادی خانہ میں انجام پانے والی تھی لیکن حیران کن طور پر مدھوکر ریڈی نے کل ہی ایک اور لڑکی سے شادی کرلی اور اس شادی کی تصاویر دلہن کے گھر والوں کو ارسال کر دی۔

یہ خبر ملتے ہی دلہن کے ارکان خاندان انصاف کے لئے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔ ان کا الزام ہے کہ دلہا اور اس کے والدین مکان کو تالہ لگا کر فرار ہو گئے ہیں۔ متاثرہ خاندان نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔