شمالی بھارت

بہارمیں کروڑوں کی لاگت سے زیر تعمیر پل منہدم (ویڈیو وائرل)

اس حادثے کے بعد پل کی تعمیر کا کام روک دیا گیا ہے۔ کمپنی، اسٹیٹ برج کنسٹرکشن کارپوریشن کے افسران اور ضلع انتظامیہ کے لوگ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

بھاگلپور: بہار کے بھاگلپور ضلع میں آج صبح کروڑوں روپے کی لاگت سے زیرتعمیر سلطان گنج-اگوانی گھاٹ گنگا پل کا سپر سٹرکچر اچانک گر گیا۔  سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ زیرتعمیر سلطان گنج-اگوانی گھاٹ گنگا پل کے پلر نمبر 9 اور 10 کے درمیان سپر اسٹرکچر (سپورٹ سسٹم) ہفتہ کی صبح ایک زوردار آواز کے ساتھ منہدم ہو کر گنگا میں جا گرا۔

متعلقہ خبریں
کم عمر کھلاڑی فوت
بہار میں دریائے گنگا پر زیرتعمیر پل منہدم۔ واقعہ کی تحقیقات شروع

 اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ پل ایس پی سنگلا کمپنی تعمیر کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد پل کی تعمیر کا کام روک دیا گیا ہے۔ کمپنی، اسٹیٹ برج کنسٹرکشن کارپوریشن کے افسران اور ضلع انتظامیہ کے لوگ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 1710.77 کروڑ روپے کی لاگت سے اس گنگا پل کا تعمیری کا کام 2015 سے جاری ہے۔ اس کا سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سال 2014 میں رکھا تھا۔

اس سے قبل سال 2022 میں پل کا پلر نمبر پانچ اور سال 2023 میں پلر نمبر 9، 10، 11، 12 کا سپر اسٹرکچر گر گیا تھا۔ اس کے بعد اس پل کے آپریشن کا دورانیہ بڑھتا جا رہا ہے۔ پل کو کھولنے کا وقت سال 2026 میں مقرر کیا گیا ہے لیکن اس حادثے کے بعد اس میں بھی شکوک پیدا ہو گئے ہیں۔

a3w
a3w