مشرق وسطیٰ

ایران کی دوخاتون صحافیوں کو امریکہ سے سازباز پر 7 سال تک کی سزاء

تہران انقلابی عدالت نے دونوں کو دشمن امریکی حکومت کے ساتھ سازباز کا موردالزام ٹہرایا۔ مئی میں دونوں کو اقوام متحدہ نے آزادی صحافت کا ممتازایوارڈ دیاتھا۔

دبئی: ایران کی ایک عدالت نے دو خاتون صحافیوں کو امریکی حکومت کے ساتھ ”سازباز“ پر 7 سال تک کی جیل کی سزا سنائی۔ دونوں کو ستمبر2001ء میں مہساامینی کی پولیس تحویل میں موت کے کوریج کیلئے ایک سال کی جیل ہوگی۔

متعلقہ خبریں
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
ہندوستان میں مذہبی آزادی، امریکی کمیشن میں آئندہ ہفتہ سماعت
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
شرپسندوں کے حملہ میں زخمی کانگریس ورکر کی موت

یہ ابتدائی سزا ہے جس کے خلاف اپیل 20 دن میں کی جاسکتی ہے۔ عدلیہ کی نیوزویب سائٹ میزان نے اتوار کے دن اطلاع دی کہ دو صحافیوں نیلوفرحامدی اور الٰہی محمدی کو بالترتیب7اور6 سال کی سزا سنائی گئی۔ نیلوفرحامدی نے ہیڈاسکارف ٹھیک سے نہ پہننے پر مہساامینی کی موت کی خبر سب سے پہلے دی تھی ۔

جبکہ الٰہی محمدی نے اس کے جنازہ کے تعلق سے لکھاتھا۔ تہران انقلابی عدالت نے دونوں کو دشمن امریکی حکومت کے ساتھ سازباز کا موردالزام ٹہرایا۔ مئی میں دونوں کو اقوام متحدہ نے آزادی صحافت کا ممتازایوارڈ دیاتھا۔

a3w
a3w