تلنگانہ

کانگریس کی 6 گارنٹی اسکیمات گھر گھر پہنچا ئیں: سنیتا راؤ

صدر تلنگانہ کانگریس مہیلا وبھاگ سنیتا راؤ کی صدارت میں 4 اضلاع حیدرآباد‘ خیریت آباد‘ سکندرآباد اور رنگاریڈی کے مہیلا کارکنوں کا اجلاس گاندھی بھون میں منعقد ہوا۔

حیدرآباد: صدر تلنگانہ کانگریس مہیلا وبھاگ سنیتا راؤ کی صدارت میں 4 اضلاع حیدرآباد‘ خیریت آباد‘ سکندرآباد اور رنگاریڈی کے مہیلا کارکنوں کا اجلاس گاندھی بھون میں منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان

اجلاس میں سونیا گاندھی کی جانب سے جاری کردہ 6 گارنٹی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے مہیلا کارکنوں کو ہدایت دی گئی۔

سنیتا راؤ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی خواتین کو سیاسی طور پر بااختیار بنانے کے لئے یو پی اے دور حکومت میں خواتین کو اسمبلی وپارلیمنٹ میں 33 فیصد تحفظات دینے کے لئے اقدامات کئے تھے۔

تاہم اس وقت پارلیمنٹ میں بل منظور نہیں ہوسکا۔ اب جبکہ پارلیمنٹ میں یہ بل منظور ہوچکا ہے۔ کانگریس پارٹی خواتین بل کو فوری روبہ عمل لانے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مجوزہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو کامیاب بنانے کے لئے سرگرم عمل ہوجائیں۔