دہلی

پتنجلی آیوروید کا 67 اخبارات میں معافی نامہ شائع

پچھلی سماعت میں رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر آچاریہ بالکرشن نے سپریم کورٹ سے زبانی غیرمشروط معافی مانگی تھی۔ رام دیو نے ہاتھ جوڑکر کہا تھا ”ایسا ہم سے اُتساہ (جوش) میں ہوگیا‘ آگے سے ہم نہیں کریں گے“۔

نئی دہلی: پتنجلی آیوروید نے منگل کے دن سپریم کورٹ کو جانکاری دی کہ اس نے گمراہ کن اشتہارات کے معاملہ میں عام معافی نامہ جاری کردیا ہے۔ سینئر وکیل مکل روہتگی نے پتنجلی کی نمائندگی کرتے ہوئے جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس احسن الدین امان اللہ کی بنچ کو بتایا کہ کمپنی نے 67 روزناموں میں معافی نامہ شائع کرایا ہے۔

متعلقہ خبریں
سماج وادی پارٹی قائد سوامی پرساد موریہ معافی مانگیں: علماء
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
نیٹ یوجی تنازعہ، این ٹی اے کی تازہ درخواستوں پر کل سماعت
مسلم خواتین کے لئے نان و نفقہ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل ستائش: نائب صدر جمہوریہ
نیٹ یوجی کونسلنگ ملتوی

 اس پر بنچ نے پتنجلی کے وکیل سے پوچھا کہ آیا چھاپا گیا معافی نامہ اشتہارات کے مساوی سائز کا ہے‘ اس پر روہتگی نے جواب دیا کہ ایسے سائز پر لاکھوں روپے کا خرچ آئے گا۔

 پتنجلی سے پرنٹیڈ معافی نامہ 30  اپریل تک ریکارڈ پر لانے کا حکم دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے ہدایت جاری کی کہ مرکزی وزارت ِ امورِ صارفین‘ اطلاعات و نشریات اور تمام ریاستوں کی ڈرگ لائسنسنگ اتھاریٹی کو معاملہ میں فریق بنایا جائے۔

 پچھلی سماعت میں رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر آچاریہ بالکرشن نے سپریم کورٹ سے زبانی غیرمشروط معافی مانگی تھی۔ رام دیو نے ہاتھ جوڑکر کہا تھا ”ایسا ہم سے اُتساہ (جوش) میں ہوگیا‘ آگے سے ہم نہیں کریں گے“۔

 آچاریہ بالکرشن نے کہا تھا ”یہ غلطی اگیانتا (لاعلمی) میں ہوئی ہے‘ آگے سے بہت دھیان رکھیں گے‘ اس غلطی پر ہم شما پرارتھنا ((معافی کی درخواست) کرتے ہیں“۔

a3w
a3w