جرائم و حادثات
بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل
ضلع رنگاریڈی کے کمبا پلی میں جائیداد کے تنازہ میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا قتل کردیا اور باپ پر بھی حملہ کردیا۔

حیدرآباد: ضلع رنگاریڈی کے کمبا پلی میں جائیداد کے تنازہ میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا قتل کردیا اور باپ پر بھی حملہ کردیا۔
ذرائع کے بموجب 42 سالہ انجیلو پر پربھو نے تیز دھاری ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کردیا اور 65 سالہ چندریا نے جھگڑے میں مداخلت کی تو اس پر بھی حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔
انجینلو موقع ہی پر ہلاک ہوگیا اور زخمی باپ کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ باپ نے دونوں بیٹوں میں اراضی تقسیم کی تھی اور کچھ اراضی اپنے لئے رکھ لی تھی۔
اسی اراضی کو لے کر ان دونوں بھائیوں میں جھگڑا شروع ہوگیا تھا۔